ایرنا کے مطابق، علی باقری نے ایک بار پھر اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تحریک حماس اور فلسطینی قوم کو تعزیت پیش کی۔
انہوں نے یحییٰ السنور کے انتخاب پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انتھک مجاہد یحییٰ السنور کا انتخاب، جو صہیونیوں کے خلاف میدان میں جنگ کی قیادت کرتا ہے، قابل فخر ہے۔"
انہوں نے غزہ میں تابعین اسکول پر حملے میں صیہونیوں تازہ حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس بات کی بھرپور کوشش کر رہا ہے کہ علاقائی اور عالمی فورموں سے صیہونیوں کے جرائم کی کھل کر مذمت کروائی جائے ۔
تحریک حماس نائب سربراہ خلیل الحیہ نے بھی غزہ میں صیہونیوں کی تازہ جارحیت میں معصوم عورتوں اور بچوں کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس دہشت گردانہ اقدام کی عالمی سطح پر مذمت کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک حماس غزہ کی صورتحال کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری رکھی گی۔
آپ کا تبصرہ